21 فروری، 2019، 11:02 PM

نیویارک ٹائمز کی رپورٹنگ جھوٹی اور عوام دشمن ہے، ٹرمپ

نیویارک ٹائمز کی رپورٹنگ جھوٹی اور عوام دشمن ہے، ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف نیویارک ٹائمز کی حالیہ رپورٹ پر اخبار کو عوام شمن قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف نیویارک ٹائمز کی حالیہ رپورٹ پر اخبار کو عوام شمن قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کیا کہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹنگ جھوٹی ہے اور یہ لوگ عوام کے سچے دشمن ہیں۔

خیال رہے کہ نیویارک ٹائمز کی جانب سے 19 فروری کو ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سابق سربراہ رابرٹ مولر سے متعلق انکشاف کیے گئے۔ نیویارک ٹائمزنے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وائٹ ہاوس کے وکیل نے ایک خفیہ میمو تحریر کیا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے پہلے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلین کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے پر خدشات کا اظہار کیا گیا۔ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکین قانون سازوں سے رابرٹ مولر کی تحقیقات کے خلاف مہم چلانے کے لیے خفیہ رابطہ قائم کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیویارک ٹائمز کے خلاف بیان منظر عام پر آنے کے بعد نیویارک ٹائمز نے جواب دیا کہ ہم اپنی تحقیقاتی رپورٹ پر ثاقب قدم ہیں جس کی تیاری میں وائٹ ہاؤس کے خفیہ دستاویزات، سابق اور موجودہ حکومتی حکام اور صدر کے واقف کاروں کا تعاون اور انٹرویو شامل رہا۔

News ID 1888286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha